خیبرپختونخوا میں ٹیوٹا کے106ادارے، 17 ایمپلائیمنٹ ایکسچینج فعال انداز میں کام سرانجام دے رہے ہیں،محکمہ صنعت و تجارت حکام

201
Khyber Pakhtunkhwa
Khyber Pakhtunkhwa

پشاور۔ 23 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں ٹیوٹا کے تقریبا 106ادارے ہیں اور 17 ایمپلائیمنٹ ایکسچینج ہیں جو کہ فعال انداز میں کام سرانجام دے رہے ہیں۔محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق خیبر پختونخوا میں 14 اکنامک زون فعال ہیں اور مزید پانچ اکنامک زون پر بھی کام ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا ای زیڈ ڈی ایم سی صنعت کے شعبے کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کی خاطر سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے امداد دو سہولیات فرام کر ر ہا ہے اور صوبے کے مختلف اضلاع میں اکنامک زون بنائے گئے ہیں جن سے صوبے کو کافی آمدن حاصل ہو رہی ہے۔

صنعت کسی بھی ملک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،صنعتی ترقی سے معیشت کو سنبھالا جا سکتا ہے، خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈیویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی انویسٹمنٹ پالیسی تیار ی کے ساتھ ساتھ بزنس پلان کی تیاری میں مصروف عمل ہے جس سے صوبے کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ گرین انرجی اور سولرائزیشن کے لیے بھی پلاننگ کی جائے گی جس سے ادارے کو مستقل طور پر منافع ہو سکے گا ۔