خیبرپختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ جاری

96
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب ،چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

پشاور۔19دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ کاعمل شروع ہوگیاہے ،اس دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے17اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑمیں صبح آٹھ بجے سے پولنگ کاعمل جاری ہے ،ان اضلاع کی 65تحصیلوں اور2ہزار382ولیج ونیبر ہڈ کونسلز میں36 ہزار 5سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں ، تاہم تحصیل ڈیرہ کی میئرشپ پرانتخاب اے این پی کے امیدوارعمرخطاب شیرانی کے قتل کے باعث الیکشن کمیشن نے ملتوی کردیاہے ۔

امیدواروں کے انتخاب کےلئے مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد70لاکھ15ہزار767اورخواتین ووٹروں کی تعداد56لاکھ53ہزار95ہے۔

صوبے کے 17اضلاع میں کل9ہزار223پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں پولنگ بوتھوں کی کل تعداد 28ہزار892ہے، متعلقہ اضلاع میں 2516 پولنگ سٹیشن نارمل، 4200 حساس اور 2507 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں ،پولنگ سٹیشنوں پر ان کی حساسیت کے مطابق عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی کےلئے 79479 اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا، حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر 9پولیس اہلکار،حساس میں چار اور نارمل پولنگ اسٹیشن پر تین پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ،ضلع پشاور میں حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر سٹی مئیر اور تحصیل چئیر مین کی نشستوں کےلئے 689امیدواروں، ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 19285، خواتین کی نشستوں پر 3870، مزدور و کسان کی نشستوں کےلئے 7428، یوتھ نشستوں پر 6011اور اقلیتی نشستوں پر 293امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں دو ہزار32امیدواربلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں جنرل نشستوں پر217،خواتین نشستوں پر 876 کسان کونسلر کی نشستوں پر285،یوتھ کونسلرکی نشستوں پرپانچ سو اوراقلیتی نشستوں پر154امیدواربلامقابلہ منتخب قرارپائے ہیں۔