خیبر باڑہ میں پولیس نے بارود سے بھرے رکشے کو قبضہ میں لے لیا

191

پشاور۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ضلع خیبر باڑہ میں پولیس نے بارود سے بھرے رکشے کو قبضہ میں لیکر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک ہوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد کو برآمد کرلیا اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیاڈی پی او کے مطابق بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپا کر رکھا تھا جس کو خودکش حملے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ رکشہ ڈرائیور کی شناخت ہارون رشید سکنہ باڑہ برقمبر خیل ہوئی ہے۔ پولیس نے لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹئیر کور حکام کے حوالے کردیا ہے ۔