اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) خیبر پختونخوا، فاٹا اور بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے اس تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 66 لاکھ سے زائد پانچ سال کی عمر کی حد تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،بلوچستان کی19 تحصیلوں میں پانچ سال کی عمر کے دس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو کی خصوصی ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں،بس اسٹنڈز اور عوامی مقامات پر تعینات ہوںگی تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے،پولیو ٹیم کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی سکیورٹی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔