19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم...

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم کا اجلاس،ایجنڈے میں شامل کئی امور پر غور

- Advertisement -

پشاور۔ 16 اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم کا اجلاس صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کمیٹی کے چیئرمین اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر ممبران اور اراکین اسمبلی کے علاؤہ سیکریٹری صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عامر آفاق،محکمہ اور اسکے ذیلی اداروں کے دیگر حکام،صوبائی اسمبلی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایجنڈے میں شامل کئی امور پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں کمیٹی کی جانب سے فیصلے بھی کیئے گئے۔

اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں لکی مروت سے منتخب رکن اسمبلی کی جانب سے لکی سیمنٹ فیکٹری سے متعلق بعض مسائل کے حوالے سے مختلف پہلوؤوں سیجائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو مذکورہ علاقے کا وزٹ کرے گی اور ہر زاویے سے اٹھائے گئے مسلے کا جائزہ لے گی جبکہ اس کے نتیجے میں کمیٹی اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے جائے گی۔اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے گزشتہ مہینے ایبٹ آباد ون او ٹو انڈسٹریل ایسٹیٹس کے دوروں کے دوران متعدد مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں قانون،ایرگیشن،تحفظ ماحولیات ایجنسی اور مقامی انتظامیہ کے نمایندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو ان دونوں صنعتی بستیوں کا دورہ کرے گی اور 15 دنوں میں اپنی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے گی۔

- Advertisement -

اس طرح کمیٹی نے بونیر میں صنعتی زون کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا اور آئندہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بونیر،خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے حکام اور بونیر سے منتخب ایم پی ایز کو شرکت کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور اس ضمن میں کوئی بہتر فیصلہ کیا جاسکے۔اس طرح سوات میں صنعتی بستی کے قیام کے حوالے سے بھی امور کو زیر بحث لایا گیا اور آئندہ اجلاسں میں ڈپٹی کمشنر سوات اور متعلقہ ایم پی ایز کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں مقامی ایم پی اے کی جانب سے کمیٹی کو دی گئی درخواست کی روشنی میں ایبٹ آباد میں بعض کرش پلانٹس جو ماحول کو خراب کررہے ہیں کی بندش کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا جس میں بتایا گیا کہ 4 کرش پلانٹس کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ایک نے حکم امتناعی لیا ہوا ہے۔اس طرح بتایا گیا کہ محکمہ اس حکم امتناعی کو ختم کرنے کیلئے قانونی کوششیں کرے گیا۔

س موقع پر کمیٹی کے چیرمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ صوبے میں صنعتی ترقی کیلئے اسٹینڈنگ کمیٹی اپنی جانب سے فعال کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ صنعتی بستیوں کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے بھی کمیٹی اپنا قانونی کردار ادا کرے گی تاکہ صوبے میں صنعتی ترقی فروغ پائے اور یہاں پر سرمایہ کاری آگے کی جانب ترقی کرے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582567

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں