خیبر پختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 130 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی سیکرٹری صحت عدیل شاہ

119
dengue

پشاور۔ 14 ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا عدیل شاہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں رواں سال محکمہ صحت کے موثر ڈینگی کنٹرول اور عوامی تعاون سے اب تک ڈینگی کے صرف 130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد صرف 11 ہیں جبکہ 119 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیر کے نتیجے میں حالیہ بارشوں کے بعد چند اضلاع میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا، عوام سے احتیاطی تدابیر پر مزید سختی سے عمل کرنے کی اپیل ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سیزن ختم ہونے تک مچھروں کی افزائش کو روکنے میں ہمیں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔