خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

136
ISPR

راولپنڈی۔10اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے2 الگ الگ کارروائیاں کیں جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبے کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز سے جھڑپ کےدوران 2 خوارج مارے گئے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دوسری کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، یہ دہشت گردشہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔