28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںخیبر پختونخوا میں مزدور کی کم ازکم 36ہزارروپےاجرت پر عمل درآمد نہیں...

خیبر پختونخوا میں مزدور کی کم ازکم 36ہزارروپےاجرت پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔حبیب اللہ عمرزئی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 06 مارچ (اے پی پی):آل گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن خیبر پختونخوا کے میڈیا کوآرڈینیٹر حبیب اللہ عمر زئی نے ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کویہاں ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم سابق صدر محمد عامر شہزاد جدون ،اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی ،تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سردار محمد رمضان بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

حبیب اللہ عمر زئی کا کہنا تھاکہ یکم مئی 24 کو جاری ہونے والے کم از کم اجرت عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے موجودہ مہنگائی کے دور میں ملازمین اور مزدور مشکل حالات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد پریس کلب نے ہمیشہ شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کےلئے آواز بلند کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سیکرٹری لیبر سے بھی ملاقات کرکے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نےمیڈیا کو اس معاملے میں دلچسپی لینے اور مزدوروں کے لئے آواز بلند کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم نے میڈیا کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569483

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں