دانیال چوہدری کا ڈی ایچ کیوہسپتال اٹک کا دورہ ،زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

126

اٹک۔ 30 ستمبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات دانیال چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے کے پولیس پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے صحت یابی کے لئے دعائیہ پیغام دیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی کنوینئر ضلعی رابطہ کمیٹی حکومت پنجاب شیخ آفتاب احمد، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان، ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل، سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر، سی او ہیلتھ، ایم ایس ہسپتال، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق، ملک ندیم، نمبردار آفتاب حسین، عدیل خان اور دیگر موجود تھے۔