دبئی ٹیکسی کمپنی کی آمدنی میں رواں سال 14 فیصد اضافہ

225

دبئی ۔26جولائی (اے پی پی):دبئی ٹیکسی کمپنی نے 2024 کی پہلی ششماہی میں اپنی آمدنی میں 14 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہےجس میں سال بہ سال 14 فیصد اضافے کے ساتھ آمدنی 1.09 ارب درہم تک پہنچ گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ’’ایبٹڈا‘‘ میں سالانہ بنیادوں پر 27 فیصد اضافہ ہوا جو 309.3 ملین درہم تک جا پہنچی، بنیادی ٹیکسی سروسز کی آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد اضافے کے ساتھ 939 ملین درہم کی قابل ذکر نمو دیکھی گئی۔ لیموزین سروسز نے بھی 6 فیصد اضافے کے ساتھ آمدنی میں اضافہ کیا۔

بس سروسز نے 26 فیصد اضافے کے ساتھ 72.0 ملین درہم کی آمدنی حاصل کی جبکہ بائیک سروس کی آمدنی میں تقریباً تین گنا اضافہ ہواہے۔

دبئی ٹیکسی کمپنی نے اس عرصے کے دوران 23 ملین ٹرپس مکمل کیے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں۔ بورڈ نے 159.3 ملین درہم کی منافع تقسیم کی منظوری دی ہے۔

کمپنی نے اپنے ٹیکسی بیڑے میں 294 گاڑیاں شامل کیں جس کے بعد دبئی میں اس کا مارکیٹ شیئر 45 فیصد ہے۔