23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدبئی پولیس کا تاریخی کارنامہ، یو اے ای سواٹ چیلنج 2025 میں...

دبئی پولیس کا تاریخی کارنامہ، یو اے ای سواٹ چیلنج 2025 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

- Advertisement -

دبئی۔7فروری (اے پی پی):دبئی پولیس نے یو اے ای ،سواٹ چیلنج 2025 کے چھٹے ایڈیشن کے دوران ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ ریکارڈ سواٹ ٹیموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ممالک کی شرکت پر قائم کیا گیا ۔

یہ مقابلہ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے زیرِ اہتمام دبئی پولیس کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں 46 ممالک سے 105 پولیس ٹیمیں شریک ہوئیں۔ ان ٹیموں نے پانچ سخت چیلنجز میں اپنی ٹیکنیکل مہارت، جسمانی استقامت اور ٹیم ورک کو آزمایا۔دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ۔اس موقع پر مختلف ممالک کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام اور سواٹ ٹیموں کے لیڈرز بھی موجود تھے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557018

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں