دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری

102
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار500 کیوسک اور اخرج 5 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 16 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 16 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 96 ہزار800 کیوسک اور اخرج آمد 96 ہزار800 کیوسک،

دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 63 ہزار500 کیوسک اور اخراج20 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی 27 ہزار100 کیوسک اور اخراج 19 ہزار100 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1441.48 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.850 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1134.60 فٹ ،

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔