دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

150
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار 900کیوسک اور اخراج 64 ہزار900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد37 ہزار 800کیوسک اور اخراج 37ہزار 800کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد54ہزار700کیوسک، اخراج 54 ہزار 700کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پانی کی آمد 49 ہزار 300کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد31ہزار 700کیوسک اور اخراج 15 ہزار300 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1426.84 ایکڑ فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.442 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1125.30 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.934 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.50 ایکڑ فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ ہے۔