دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔

جمعرات کو جاری اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 43 ہزار700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 54 ہزار800 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 300کیوسک اور اخراج 36 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 38 ہزار200 کیوسک، اخراج2 لاکھ 38 ہزار200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار700 کیوسک اور اخراج 24 ہزار700 کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 77 ہزار 200کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1548.92 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.747 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1241.85 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.344 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ ہے۔