دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

108
wapda
Water reservoirs

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔

جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 30 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 600کیوسک اور اخراج 24 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار300 کیوسک، اخراج ایک لاکھ ایک ہزار300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار700 کیوسک اور اخراج 15 ہزار700 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار 800کیوسک اور اخراج 11 ہزار500 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.809 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.20 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.194 ملین ایکڑ فٹ ہے۔