اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے بدھ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 79 ہزار 700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 69 ہزار400 کیوسک اور اخراج 69 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 63 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 63 ہزار 800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزارکیوسک اور اخراج27 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1518.52 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.054 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1193 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.830 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔