دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

170
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ57 ہزار700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار500 کیوسک اور اخراج 66 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 3 لاکھ 12 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ12 ہزار 100کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38ہزار500کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک،

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 90 ہزار800کیوسک اور اخراج 73 ہزار600 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1545 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.479 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1210فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.918 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ہے۔