دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

Rivers and reservoirs
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے جاری کردہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار100 کیوسک اور اخرج 85 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد16 ہزار100 کیوسک اور اخراج 16 ہزار100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 71 ہزار 100 کیوسک، 71 ہزار100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار300 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار 900 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1539.13 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.187 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1224.85 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.038 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ ہے۔