دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

43
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار 700کیوسک اور اخراج8 ہزار 700کیوسک،

خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار600کیوسک اور اخراج 14 ہزار 600 کیوسک،دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزارکیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار800 کیوسک اور اخراج 2 ہزارکیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1444.22 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.932ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1119.80 فٹ ،

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.780 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈکیا گیا ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔