دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

Water situation
Water situation

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):واپڈاکی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار800 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد23 ہزار کیوسک اور اخراج23 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد30 ہزار500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار200 کیوسک اور اخراج18 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار700 کیوسک ہے۔

ڈیمز میں جمعہ کو تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1421.23 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1098.10 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.365 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.202 ملین ایکڑ فٹ ہے۔