دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری

7
Water reservoirs
water has been released

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 97 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 59 ہزار700 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 62 ہزار کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 38 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی 65 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودگی 1492.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.770 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1175.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.863 ملین ایکڑ فٹ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 120 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.217 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔