دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

85
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئےہیں۔

جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 79300کیوسک اور اخراج 78500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد20100 کیوسک اور اخراج20100کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد24400کیوسک اور اخراج24300کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد30600کیوسک اور اخراج 21400کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1070.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.079 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔