لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب عمران قریشی کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہو گیا، جہاں پانی کی آمد 48682 اور اخراج 46452 کیوسک ہے، اب پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہا ؤمعمول کے مطابق ہے،
پیر کو اپنے ایک بیان میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو کھانے، صاف پانی اور ادویات سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے تدارک کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، میڈیکل کیمپس 24 گھنٹے شہریوں کو طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک ریلیف کے اقدامات جاری رہیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386616