34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں مقیم لوگ جلد از جلد محفوظ...

دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں مقیم لوگ جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہوں،کمشنر ساہیوال ڈویژن

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 20 اگست (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے ہمراہ دریائے ستلج کے مقام اٹاری کا دورہ کیا۔

انہوں نے اٹاری کے مقام پرقائم فلڈ ریلیف کیمپ اور خیمہ بستی کا معائنہ کیااور فلڈ ریلیف کیمپ میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر ساہیوال نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم ہیلتھ کاؤنٹر، ریسکیو 1122 کاؤنٹر، اور لائیو سٹاک کاؤنٹر پر ادویات اور جان بچانے کے لیے دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے دریائے ستلج اٹاری کے مقام پر ریسکیو اپریشن لوگوں کے ابادیوں سے انخلا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

- Advertisement -

کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ اس دفعہ 1995 اور 1988 سے زیادہ سیلاب آنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا اندیشہ زیادہ ہے۔پاک ارمی ریسکیو 1122 اور ریونیو سمیت تمام متعلقہ ادارے دن رات لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو اپریشن میں حصہ لینے والی ٹیمیں جس جانفشانی سے کام کر رہی ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق کچھ لوگ دریائے ستلج سے ملحقہ ابادیوں میں انتظامی اپریشن کے باوجود محفوظ مقام پر منتقل نہیں ہو رہے جن لوگوں کے عزیز و اقارب دریائے ستلج سے ملحقہ ابادیوں میں موجود ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج سے ملحقہ ابادیوں میں مقیم لوگ جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔ کمشنر ساہیوال نے مزید کہا کہ جو لوگ ابادیوں میں رہ گئے ہیں یا ابھی محفوظ مقامات پر منتقل نہیں ہوئے وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔کمشنر ساہیوال نےسوشل میڈیا صحافیوں اور مقامی لوگوں سے درخواست ہے کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اگاہی مہم میں حصہ لیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380907

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں