23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے ستلج پر بھارت سے پانی کی آمد میں تباہ کن اضافہ...

دریائے ستلج پر بھارت سے پانی کی آمد میں تباہ کن اضافہ متوقع، ڈی جی پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب عمران قریشی نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج پر بھارتی ڈیموں پونگ اور باکھرا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، مزید بارشوں کی صورت میں بھارت سے پانی کی آمد میں تباہ کن اضافہ متوقع ہے،

اس متوقع سیلاب سے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، ملتان اور بہاولپور کے اضلاع شدید متاثر ہو سکتے ہیں، دریائے ستلج کے راستے میں قائم سوسائٹیوں اور قصبوں کو خالی کرانا پڑ سکتا ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ متعلقہ انتظامیہ کو ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے موضع جات، دیہات اور سوسائٹیوں بارے تفصیلات فراہم کی جا چکی ہیں،

ادھر ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بھی بھارتی ڈیموں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اپنے ایک بیان میں ہدایت کی کہ تمام ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہیں، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ندی نالوں کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائے، مقامی آبادیوں کے ساتھ بھی معلومات شیئر کی جائیں تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار رہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382778

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں