27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے ستلج کے سیلاب نےضلع بہاولنگر کے 150 کلومیٹر علاقہ میں تباہی...

دریائے ستلج کے سیلاب نےضلع بہاولنگر کے 150 کلومیٹر علاقہ میں تباہی مچادی

- Advertisement -

چشتیاں ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ضلعی حکام کے مطابق دریائے ستلج کے تباہ کن سیلابی ریلوں نے ضلع بہاولنگر کی تین تحصیلوں چشتیاں،بہاولنگر، منچن آباد کی 150 کلومیٹر کی دریائی بیلٹ میں تباہی مچادی ہے۔ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر کپاس چاول،مکئی،کماد وغیرہ کی کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔17ہزار 549 گھروں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے،157 دیہات دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے متاثر ہوئے ہیں،ایک لاکھ 66ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوکر کی نقل مکانی کرچکے ہیں

،متعدد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں اور حفاظتی بند اور سڑکیں ٹوٹنے سے 100 سے زائد آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، درجنوں آبادیاں تاحال پانی کی لپیٹ میں ہیں۔دریائی علاقہ میں قائم 43 سکول سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں کے 18 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی متاثر ہے،ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 13 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاہے۔

- Advertisement -

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم 30 فلڈ ریلیف کیمپس میں سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پانی کی آمد 40389 کیوسک ہوگئی ہے جبکہ بھوکاں پتن اور ہیڈاسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں