لاہور۔ 10 جولائی (اے پی پی):نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دریائے چناب میں اس وقت خانکی اور قادر آباد کے مقام پر ڈیڑھ لاکھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے تا ہم پنجاب میں دیگر دریاؤں میں پانی کا بہا ؤنارمل ہے ۔
محسن نقوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور تمام دریاؤں میں پانی معمول کے مطابق ہے ، ہم ہر 6 گھنٹے بعد محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکموں سے دریاؤں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے اپ ڈیٹ حاصل کر رہے ہیں ۔