14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریاخان ،ضلع کی چاروں تحصیلوں میں راشن پے آرڈرز کی تقسیم شروع،

دریاخان ،ضلع کی چاروں تحصیلوں میں راشن پے آرڈرز کی تقسیم شروع،

- Advertisement -

نمائندہ۔ 04 مارچ (اے پی پی):رمضان دسترخوان پروگرام کے تحت ضلع بھکر کی چاروں تحصیلوں میں پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری پروگرام (پی ایس ای آر) کے تحت رجسٹریشن کی شرائط پر پورا اترنے والے 53ہزار خاندانوں کے سربراہوں کو 10ہزار روپے کے پے آرڈرز کی ترسیل کا عمل شروع کیا جاچکا ہے ۔

اس ضمن میں یونین کونسل کی سطح پر ضلعی انتظامیہ کی تشکیل کردہ ٹیمیں مستحق افراد کو باعزت انداز میں پے آرڈرز انکے گھروں تک پہنچانے کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتائیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مزید بتایا کہ پے آرڈرز کی ترسیل کا عمل نہایت شفافیت کیساتھ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،مستفید افراد اپنے پے آرڈرز پنجاب بینک یا اومنی اکاؤنٹ کے ذریعے بلاکسی کٹوتی کے کیش کرواسکتے ہیں ۔

- Advertisement -

اس سلسلہ میں تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کو پروگرام کی شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ٹاسک سونپے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس ضمن کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام الناس میرے دفتر شکایت درج کرواسکتے ہیں جن کی موقع پر شنوائی یقینی بنائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568527

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں