کراچی۔ 17 مارچ (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن عناصر ملکی ترقی روکنا چاہتے ہیں، ہم سب کو متحد ہوکر ملکی معیشت کو بہتر بنانا ہے۔گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عائشہ منزل پر علاقہ مکینوں کے ہمراہ سولہویں سحری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی موجو د تھے۔گورنر سندھ نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں پچاس ہزار بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم اور دس لاکھ افراد کے لئے اتحاد رمضان افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔