29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںدشمن نے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا ،منہ توڑ...

دشمن نے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا ،منہ توڑ جواب دینگے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

- Advertisement -

سیالکوٹ ،07 مئی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر جو حملہ کیا ہے اس کا منہ توڑ جواب دینگے ،جس جرات بہادری سے ہماری بہادر پاک فوج نے مقابلہ کیا ہے اس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائن آف کنٹرول ، انکے حلقہ انتخاب کے ان علاقوں میں جہاں بھارت نے حملہ کیا ہے ان علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں صبح سے ورکنگ بائونڈری پرہندوستان کے بارڈر کے ساتھ ملحقہ آبادیوں میں اپنے لوگوں کے پاس حوصلے اور ہمت کو اینالائز کر رہی تھی مجھے یہ جان کے خوشی ہوئی کہ بارڈر پہ بسنے والے میرے بہادر غیرت مند پاکستانی اپنے سفاک دشمن کی اس بزدلانہ کاروائی سے گھبرائے نہیں بلکہ دشمن کے سامنے سینہ تان کرچٹان کی مانند ڈٹ کر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ میڈیا کی آنکھ نے دیکھا ہے کس طرح بارڈر پہ بسنے والے لوگ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کے اپنی دھرتی ماں کی حرمت کی حفاظت کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا افواج پاکستان کا سپہ سلار ایمان کی طاقت سے شرشار ہو کر پاک سرزمین کے دفاع کے لیے پور عزم ہے۔ انہوں نے کہا پیارے ساتھیو جیسا کہ آپ جانتے ہیں مساجد پر حملہ کرنا مسلمانوں کو اذیت دینا یہ گجرات کے قصائی کا پرانا وطیرہ اور کارستانی ہے ہمیشہ اس گجرات کے قصائی نے مساجد پر حملے کر کے انہیں مندروں میں بدل کے انتہا پسند ہندوؤں کو الیکشن میں ایندھن کی طرح استعمال کیا ہے یہ کاروائی بھی اسی سوچ اور ذہنیت کا آئینہ دار ہے انہوں نے کہا مساجد کے اندر جو لوگ شہید ہوئے ہیں وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،جو زخمی ہوئے ہیں ان کے لیے ہم دعا گو ہیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمارے غازی جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں پاک سرزمین کے لیے ان کا جو خون بہا ہے وہ رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ کرنے کے بعد مودی کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہر عمل کا ایک رد عمل ہوتا ہے ہر ایکشن کے بعد ایک ری ایکشن اتا ہے اور جس طرح سے جوابی کارروائی کے ذریعے پاک فضائیہ کے بہادر ثپوتوں نے ہندوستانی رافل طیاروں کو زمین بوس کیا میں اس پر اپنی افواج کے جوانوں کی صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم ایک دفعہ پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ،نوجوان ،ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ اپنی فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ہم اس پاک سرزمین پر انچ نہیں آنے دیں گے۔ میں میڈیا کا ایک دفعہ پھر شکریہ ادا کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اس عزم کے ساتھ اپنی شناخت کو بچانے کا جو سفر اور جدوجہد ہے اس کو جاری رکھیں۔ انشاءاللہ پروردگار ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں