لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سال نو پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ میڈیا فیملی اور پوری قوم کو سال نو کی خوشیاں مبارک ہوں ، اللہ کرے یہ سال وطن عزیز کے لئے تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سال ہو، دعا ہے کہ اس سال وطن سے نحوستوں کے سائے دور رہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پوری قوم اس سال کو عہدِ نو کے ساتھ خوش آمدید کہے،استحکام پاکستان پارٹی وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہے ۔