بیجنگ۔9اکتوبر (اے پی پی): روس کے نامور ٹینس سٹار ، ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن ڈینیل مدویدیف شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔
امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار ، ایونٹ کے دفاعی چیمپئن ڈینیل مدویدیف کو شکست دے کر ٹاپ 16 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
پیر چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں 23 سالہ امریکا ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن ڈینیل مدویدیف کو ٹائی بریک پر 6-7(8-10) اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کے سباسٹین کورڈا کا مقابلہ اجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو سے ہوگا۔