دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد11کروڑ86 لاکھ تک پہنچ گئی، مہلک وائرس سے26 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ اموات

56

واشنگٹن ۔11مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد11کروڑ86 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 26 لاکھ 32 ہزار سےزیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد118648421 ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے،

برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک کورونا وائرس سے2632348 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ فعال متاثرین کی تعداد21759159 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 5 لاکھ42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد29862124 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد8679663 ہے جبکہ مہلک وائرس سے ملک میں اب تک542191افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ12 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک 2 لاکھ70 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد11205972 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے1021316 فعال مریض ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 270917 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ12 لاکھ 85ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 58 ہزار 2 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 189202 ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11285561ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک158213 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 67 ہزار افراد کو کورونا سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5926 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 190 افراد ہلاک ہوگئے جس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4234924 ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد761448ہے۔ برطانیہ میں اب تک 2 کروڑ 37 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔