دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے17 لاکھ10 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد7 کروڑ77 لاکھ سے تجاوز کرگئی

71

واشنگٹن، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔22دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد17 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد77740380 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1710107افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد21411220ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ کورونا وائرس سے میکسیکو میں ایک لاکھ 58ہزار، فرانس میں 60 ہزار9 سو، سپین میں49ہزار، اٹلی میں 69ہزار، روس میں51 ہزار، ایران میں53 ہزار، ترکی میں 18 ہزار اورچلی میں 16ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ84 لاکھ73 ہزار ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ26ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد18473716ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7344448ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک326772افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ75 ہزار اور اموات ایک لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے19174 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید301 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10075422ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد293662 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 146145افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد72 لاکھ64 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7264221 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے789919 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 187322ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد20 لاکھ73 ہزار سے زیادہ ہے، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے67 ہزار6 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانوی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید215 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے33364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2073511 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک67616 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔