دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے19 لاکھ43 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی

44

نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔11جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد19لاکھ43 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9 کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد90691625 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1943131افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد23934933 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ29 لاکھ17ہزارہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ83 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد22917334 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9050569 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک383275 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ13483490افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ4 لاکھ67ہزار تک پہنچ گئی، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 51 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10467431ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد224103 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک151178افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد81 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد8105790 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے734999 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد203140 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد30 لاکھ72 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے81 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد3072349 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 81431 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد1583951ہے۔