34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںدنیا بھر میں کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جا رہا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ...

دنیا بھر میں کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جا رہا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 10 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے گھر میں سبزیاں کاشت کرکے ادویات سے پاک تازہ اور معیاری سبزیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچن گارڈننگ سے سبزیاں اور پھل لگانے سے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ غذائی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہے کہ دیسی خوراک کا استعمال خصوصاً گھر کے صحن، چھت یا روشنی و ہوا دار جگہ پر چھوٹے برتنوں،گملوں میں لگائی جانے والی سبزیوں کواپنے کچن کا حصہ بناکر صحت مند زندگی گزارنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں