28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںدورہ ویسٹ انڈیز بہت اہم ہے، کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں...

دورہ ویسٹ انڈیز بہت اہم ہے، کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں رسائی کی راہ ہموار کریں گے

- Advertisement -

لاہور ۔ 20 مارچ (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کےلئے دورہ ویسٹ انڈیز بہت اہم ہے اور اس میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں رسائی کی راہ ہموار کریں گے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ون ڈے سیریز میں کامیابی سے ورلڈ کپ میں رسائی آسان ہوجائے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کئی سینئر پلیئر ٹیم میں دوبارہ واپس آئے ہیں اور انہیں ہوم گراﺅنڈ اور کراﺅڈ کا بھی ایڈوانٹج حاصل ہے اسلئے دورہ ویسٹ انڈیز کو بالکل بھی آسان نہیں لیا جاسکتا اور دورہ میں کامیابی کےلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=47319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں