دوست کے بھیس میں موجود بعض ممالک دہشتگردوںکی سر پرستی میں مصروف ہیں, ترکی

163

استنبول ۔ 24 جون(اے پی پی)ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ دوست کے بھیس میں موجود بعض ممالک دہشتگردوںکی سر پرستی میں مصروف ہیں۔تر کی کے مرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں گزشتہ شام کو ارکان اسمبلی کے اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار کے دوران ترکی کے وزیراعظم نےاس بات کا اظہار کیاکہ ملکی بقا اور سلامتی کی بحالی میں مصروف ترکی کو بعض ایسے ممالک کا سامنا ہے جو دوستی کے لبادے میں دہشتگرد تنظیم ”پی کے کے “ کی سرپرستی کر رہے ہیں لیکن انھیں یقین ہے کہ وہ دن ضرور آئے گا جب یہ ممالک اپنی اوچھی حرکتوں سے منہ چھپاتے پھریں گے۔