28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںدوسرا ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 243 رنز پر ڈھیر

دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 243 رنز پر ڈھیر

- Advertisement -

پورٹ الزبتھ۔ 9 مارچ (اے پی پی)کاگیسوربادا کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 243 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ نے ٹیم کو 98 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا تاہم دونوں اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد کینگروز کا کوئی بھی کھلاڑی سیاہ فارم جنوبی افریقن باﺅلرز کی برق رفتار گیندوں کا مقابلہ نہ کر سکا، وارنر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ربادا نے 5، نگیڈی نے 3 اور فلینڈر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 39 رنز بنا لئے تھے اور اسے کینگروز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 204 رنز درکار ہیں، ربادا 17 اور ڈین ایلگر 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=92058

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں