اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 26 سے 27 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، پاکستان آرمی، اسلام آباد، ایچ اے سی، سوئی سدرن گیس پائپ لائن اور فاٹا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں تین مختلف مقابلے منعقد ہوں گے۔