دوسری قومی جونیئر سوکرفٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام دوسری قومی جونیئر سوکرفٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو پاک ترک کالج اینڈ سکول، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں بلوچستان کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں اور چیمپئن شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر پی ایس ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی۔