اسلام آباد ۔ 13جولائی (اے پی پی)پاکستان اور امریکہ کی ریاستوں اور حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوامی رابطوں میں اضافہ ضروری ہے جس سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔ پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے ہفتہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک (پی یو اے این) کی سالانہ کانفرنس 2019ءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان سے وفود کی بھرپور شرکت قابل فخر ہے جس سے شرکاءکو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ میں مدد ملے گی۔