دو رکنی چور گینگ گرفتار، چوری شدہ 9موٹرسائیکل برآمد

106
چوری شدہ موٹرسائیکل

راولپنڈی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):نیوٹاؤن پولیس نے دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کرکے چوری شدہ 9موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔۔

پولیس کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے02رکنی موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت عدنان اورندیم اللہ نام سے ہوئی، ملزمان سے چوری شدہ 09موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ ایس پی راول فیصل سلیم کاکہناتھاکہ موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔