30.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدو ریاستی حل ختم ہونے کے نقطہ کے قریب پہنچ رہا ہے...

دو ریاستی حل ختم ہونے کے نقطہ کے قریب پہنچ رہا ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔30اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کی اموات کا سلسلہ رکنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا اور دو ریاستی حل ختم ہونے کے نقطہ کے قریب پہنچ رہا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرمنعقدہ وزارتی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کے اندر رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں اسرائیلی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ختم ہونے کے نقطہ کے قریب پہنچ رہا ہے لیکن عالمی برادری کو دو ریاستی حل کو ختم نہیں ہونے دینا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ میں امن کی بنیاد ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے گزشتہ روز بین الاقوامی برادری سے غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کو روکنے کا مطالبہ کیا، جہاں اسرائیل نے امداد ی قافلوں کے راستے بند کرکے ان کا غزہ میں داخلہ روک رکھا ہے۔ انہوں نے بیان میں کہاکہ اس انسانی تباہی کو نئی غیر معمولی سطح تک پہنچنے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز کی جانی چاہئیں۔

- Advertisement -

ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ایسے حالات زندگی مسلط کر رہا ہے جو غزہ میں ایک گروپ کے طور پر ان کی مسلسل موجودگی سے تیزی سے مطابقت نہیں رکھتے۔واضح رہے 2 مارچ سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے 2.3 ملین باشندوں کے لیے تمام سپلائیز کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔

سال کے آغاز میں جنگ بندی کے دوران ذخیرہ کی گئی تقریباً تمام خوراک ختم ہو چکی ہے۔ اس وقت غزہ کی پٹی کو اپنی نوعیت کی سب سے طویل بندش کا سامنا ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 51,495 ہو گئی ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 117,524 زخمی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں غزہ میں دوبارہ اسرائیلی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد 2,111 فلسطینی شہید اور 5,483 زخمی ہوئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں