دو ماہ میں 10 لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے،اسد عمر کا ٹویٹ

52

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ‏ پاکستان نے دو ماہ میں 10 لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی ہے۔منگل کو وفاقی وزیراسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں بنیادی کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیرنے بتایا کہ اضافی پابندیوں، طویل لاک ڈاؤنز اور سخت ایس او پیز کے باعث یہ ممکن ہوا ہے۔

گزشتہ2ہفتوں کی وجہ سے اموات کی شرح میں کچھ دنوں کےلیے اضافہ ممکن ہے۔ اسدعمر نےکہا کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے شہری ایس او پیز پرعمل کریں اورمحفوظ رہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک میں10لاکھ سے زائد افراد کووائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگ چکی ہےجبکہ 76ہزار سے زائد افراد کو گزشتہ روز ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر نے بتایا کہ ویکسین کیلئے رجسٹرڈ لوگوں کی تعداد 20 لاکھ سےزیادہ ہوچکی ہے۔ 6لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز اور50سال سے زائد عمر کے14 لاکھ شہری رجسٹر ہوچکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 50 سال سے زائد عمر کے شہری خود کو رجسٹرڈ کروالیں۔