دو مرتبہ کا ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکا

118

راولپنڈی۔1جولائی (اے پی پی):دو مرتبہ کا ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکا، گزشتہ روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کو سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،

ورلڈ کپ کوالیفائر میں مسلسل تیسری شکست کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم 13 ویں ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنا سکی، آئی سی سی ورلڈ کپ رواں برس 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا ، واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 1975 میں پہلا اور 1979 میں دوسرا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا ، اسے دنیائے کرکٹ میں کالی آندھی کے نام سے بھی پکارا جاتا رہا ہے۔