دو ہزار اٹھارہ کے دوران ویوز سنگر پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں22فیصد کا اضافہ

101

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) سال 2018ءکے دوران ویوز سنگر پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں22فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ویوز سنگرپاکستان کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال2018ءکے دوران کمپنی نے382.1 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ سال 2017ءکےلئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع312.1 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ءکے مقابلہ میں سال2018ءکے دوران ویوز سنگر پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں70.1 ملین روپے یعنی 22فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔