دو ہزار سترہ میں خسرہ کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی ادارہ صحت

100

برسلز۔یکم دسمبر(اے پی پی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 2017 ءمیں خسرہ کے مریضوں میں ڈرامائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق رواں برس اب تک اس وبائی بیماری کے کیس گزشتہ برس کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ویکسین کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہونا اور کچھ خطوں میں بچوں کے مدافعتی نظام کا کمزور ہونا ہے۔ گزشتہ برس دنیا بھر میں خسرہ کے مجموعی ایک لاکھ تہتر ہزار کیس درج کئے گئے، جو 2016ءکے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ بنتے ہیں۔