کوئٹہ۔ 17 مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان 23 مارچ 2025 سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ضلع دکی میں 17 مارچ 2025 محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے دکی سمیت صوبے بھر میں ’’یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ کی سربراہی میں 23 مارچ یوم پاکستان فیسٹیول کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا جو کہ 23 مارچ تک جاری رہے گا،
دکی میں پانچ سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دکی نصرالدین کاکڑ کی زیر نگرانی لورالائی میں کرکٹ، فٹ بال بیڈمنٹن اور دیگر گیمز کیساتھ علاقائی ثقافتی کھیل بھی منعقد ہونگے، ضلع دکی میں کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن،اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی پانچ سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو کے زیرنگرانی سپورٹس فیسٹیول کو ضلع دکی سمیت صوبے بھر میں کامیاب بنانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان یاسر بازئی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اور انتظامیہ کو ہدایات دی ہے کہ فیسٹیول کے دوران تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573550