مظفر آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے خضدار میں دہشت گردوں کی جانب سے سکول بس کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے خضدار میں بھارت سپانسر دہشتگردوں کے ہاتھوں خودکش دھماکے میں نشانہ بننے والے بے گناہ شہریوں کی شہادت پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ ہندوستان کے تربیت یافتہ دہشت گرد بلوچستان میں افراتفری پھیلا رہے ہیں ، ہندوستان آپریشن’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مودی سرکار نے کھلی جنگ میں شکست کے بعد پراکسی وار تیز کر دی ہے ،خودکش حملے میں شہید ہونے والے استاتذہ کی شہادت پر دل بہت دکھی ہے ۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اللہ پاک معصوم اور نہتے شہدا کے درجات بلند فرمائے ،اللہ پاک شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599853